نیب نے میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت قائم خانی کی تجوری کھولی تو اس میں سے کیا کچھ نکلا؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے میئرکراچی وسیم اختر کے مشیر اور سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد ہونے والی تجوری کھول لی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیاقت قائم خانی نے نیب حکام کی موجودگی میں گھر میں تجوری کھولی جس میں سے پانچ سونے کے سیٹ، دو پرائز بانڈ، پاکستانی و غیر ملکی کرنسی اور سونے کے سکے نکالے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی نے تجوری سے نکالا گیا تمام سامان خود نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ان کے گھر سے برآمد ہونے والے اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔