”آپ کے خیال میں اظہر محمود صرف ٹی 20 کے کوچ ہیں یا تمام فارمیٹس کے؟“ عثمان شنواری کے بیان پر وقار یونس نے بھی اپنی رائے دیدی

”آپ کے خیال میں اظہر محمود صرف ٹی 20 کے کوچ ہیں یا تمام فارمیٹس کے؟“ عثمان ...
”آپ کے خیال میں اظہر محمود صرف ٹی 20 کے کوچ ہیں یا تمام فارمیٹس کے؟“ عثمان شنواری کے بیان پر وقار یونس نے بھی اپنی رائے دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اظہر محمود نے بطور باﺅلنگ کوچ بہترین کام کیا ہے اور انہیں جتنا بھی کریڈٹ دیا جائے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر وقار یونس نے کہا کہ اظہر محمود نے بہت اچھا کام کیا اور چیمپینز ٹرافی بھی جتوائی ہے، انہیں جتنا کریڈٹ دیا جائے وہ کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اظہر محمود نوجوان ہے اور سیکھ رہا ہے جبکہ عثمان شنواری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ اگر میری نظر سے دیکھیں تو اظہر محمود ابھرتے ہوئے کوچ ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان خان شنواری نے اپنے ایک بیان میں اظہر محمود کو صرف ٹی 20 فارمیٹ کا کوچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں سلو بالز وغیرہ کروانے کیلئے ٹپس دیتے تھے جبکہ وقار یونس تینوں فارمیٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -