پی آئی اے کے 46 طیارے خالی اڑتے رہے، اس حرکت سے قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

پی آئی اے کے 46 طیارے خالی اڑتے رہے، اس حرکت سے قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا ...
پی آئی اے کے 46 طیارے خالی اڑتے رہے، اس حرکت سے قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی لاجواب انتظامیہ نے 46 طیارے مسافروں کے بغیر ہی آپریٹ کیے جس کے باعث قومی خزانے کو 18 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
سال 2016-17 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی کمرشل پروازوں کے علاوہ حج اور عمرہ کی 36 پروازوں نے بھی بغیر کسی مسافر کے اڑان بھری۔ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 46 پروازیں خالی ہی آپریٹ کی گئیں جس کے باعث قومی خزانے کو 18 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔
آڈٹ رپورٹ میں اس نقصان کا ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ کو قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2018 میں انتظامیہ کو اس لاپرواہی کے حوالے سے کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی تحقیقات نہیں کی جاسکیں۔