”چین تو 1971میں بھی ہمارے ساتھ کھڑا تھا ! “،سراج الحق نے حکومتی موقف پر سوال اٹھادیا

”چین تو 1971میں بھی ہمارے ساتھ کھڑا تھا ! “،سراج الحق نے حکومتی موقف پر سوال ...
”چین تو 1971میں بھی ہمارے ساتھ کھڑا تھا ! “،سراج الحق نے حکومتی موقف پر سوال اٹھادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کہتی ہے کہ چین ہمارے ساتھ کھڑاہے لیکن چین تو 1971میں بھی ہمارے ساتھ کھڑاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں کشمیر بچاﺅ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کودنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا گیاہے ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیودنیا کونظر نہیں آرہاہے، کشمیر جل رہاہے ، عالمی برادری خاموش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کہتی ہے کہ چین ہمارے ساتھ کھڑاہے لیکن چین تو 1971میں بھی ہمارے ساتھ کھڑاتھا ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے ہاتھ ملایا ہے لیکن امریکہ تو1971میں بھی ساتھ تھا اور ایسے ہی کہتا تھا لیکن ساتواں بحری بیڑانہ آیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ امریکہ اور چائنہ کوچھوڑواور اللہ سے لو لگاﺅ، ہمارا ہر ایک نوجوان شیر ہے ۔

مزید : قومی


loading...