پاکستان میں چھ ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے کتنے واقعات پیش آئی ؟پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں چھ ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے کتنے واقعات پیش آئی ؟پریشان کن ...
پاکستان میں چھ ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے کتنے واقعات پیش آئی ؟پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں رواں سال جنوری سے جون تک 1300 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گا۔غیر سرکاری تنظیم ساحل نے سال 2019 میں بچوں سے جنسی واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوری سے جون تک 1304 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 652، سندھ میں 458، بلوچستان میں 32، خیبرپختونخوا میں 51، اسلام آبادمیں 90 جب کہ آزاد کشمیر میں 18، گلگت بلتستان کے 3 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مطابق اسی عرصے کے دوران صرف لاہور میں 50بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جنوری سے جون کے دوران 729 بچیاں اور575 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے، اس عرصے میں روزانہ 7 سے زائد بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوئے۔

مزید : قومی


loading...