سری لنکا کے سینئر کھلاڑی کس کے دباﺅ کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے؟شاہد آفریدی نے بتا دیا

سری لنکا کے سینئر کھلاڑی کس کے دباﺅ کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے؟شاہد آفریدی ...
سری لنکا کے سینئر کھلاڑی کس کے دباﺅ کی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے؟شاہد آفریدی نے بتا دیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے سری لنکن کھلاڑیوں پرآئی پی ایل کی انتظامیہ کی جانب سے بہت دباوہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کو ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں نے سری لنکا جانے سے کبھی بھی انکار نہیں کیا لہذا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی پاکستان آنا چاہیے،سری لنکن بورڈ سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے کے لیے دباو ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سری لنکن کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرے گا ہماری تاریخ میں اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...