سانحہ قصور ، مغوی بچوں کے قاتلوں کی تلاش کیلئے پولیس کا پہلی با رنیا طریقہ تفتیش بروئے کار لانے کا فیصلہ

سانحہ قصور ، مغوی بچوں کے قاتلوں کی تلاش کیلئے پولیس کا پہلی با رنیا طریقہ ...
سانحہ قصور ، مغوی بچوں کے قاتلوں کی تلاش کیلئے پولیس کا پہلی با رنیا طریقہ تفتیش بروئے کار لانے کا فیصلہ

  


قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چونیاں میں مغوی بچوں کے قاتل کی تلاش کیلئے پولیس نے نیا پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے مطابق قاتل کی شناخت کیلئے پہلی بار ووٹر لسٹوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق چونیاں میں مغوی بچوں کے قاتل کی تلاش کیلئے پولیس کانے نیا پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے مطابق قاتل کی شناخت کیلئے پہلی بارووٹرلسٹوں کااستعمال کیا جارہاہے ، ڈی این اے ٹیسٹ ووٹراورمردم شماری فہرستوں کے مطابق ہوں گے۔

اس مقصد کیلئے متاثرہ علاقوں کی ووٹراورمردم شماری فہرستیں پولیس کوموصول ہوگئی ہیں، پولیس نے دستیاب ووٹرلسٹیں وارڈزمیں تقسیم کردیں ہیں۔ اب تک 40 سے زائدافرادکے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں،متعلقہ علاقے کے ہرشہری کاڈی این اے ٹیسٹ کیاجائےگا۔ریکارڈیافتہ ملزموں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں ہیڈکانسٹیبلز،کانسٹیبلزاورلیڈی کانسٹیبلزشامل ہیں جبکہ ریکارڈیافتہ ملزموں کی تلاش کیلئے ریٹائرڈپولیس ملازمین کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

مزید : قومی


loading...