چونیاں ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لئے 50لاکھ روپے انعام،پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ،ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے:سردار عثمان بزدار

چونیاں ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لئے 50لاکھ روپے انعام،پنجاب حکومت متاثرہ ...
چونیاں ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لئے 50لاکھ روپے انعام،پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ،ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے:سردار عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چونیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہپولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو فارغ کریں گے،چونیاں میں معصوم بچوں کو قتل کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے،ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے ،ملزمان کے بارے اطلاعات دینے والے شخص کو 50لاکھ روپے کا انعام دیاجائے گا، پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ  ہے اور ان کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی ،اس کیس میں متاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چونیاں پہنچ گئے جہاں انہوں نے مقتول بچوں فیضان مٹھو، علی حسنین،سلمان اکرم او رلاپتہ بچے محمدعمران کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئےمقتول بچوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ،وزیر اعلیٰ مقتول بچوں کے والدین سے ملتے ہوئے خود بھی آبدیدہ ہو گئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اندوہناک واقعہ پر ہر آنکھ نمناک ہے،میری ذمہ دار ی او رفرض ہے کہ آپ کو انصاف فراہم کروں ، اس فرض کی ادائیگی کو ہر صور ت نبھاؤں گا،روزانہ کی بنیاد پر کیس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہوں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہاہے ، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے اور انشاء اللہ ملزم نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقدمے میں انسدادد ہشت گردی کی دفعہ شامل کر دی گئی ہے اور یہ کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا-عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی،پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی  ہے اور ان کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہیہ آپ کے نہیں بلکہ ہمارے بچے تھے جن کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے،ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،کیس کی تفتیش 100فیصد میرٹ پر ہوگی او رانصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی سے وطن واپسی پر آتے ہی اسی کیس کے بارے میں میٹنگ لی او ر آج  چھانگا مانگامیں بھی کیس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے،جن پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹایا گیاہے انہیں چارج شیٹ کیاجائے گا اور  ایسے افسروں کو دوبارہ پوسٹنگ نہیں دی جائے گی،پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں مقتول بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہملزمان کے بارے اطلاعات دینے والے شخص کو 50لاکھ روپے کا انعام دیاجائے گا،اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،پولیس او رانتظامیہ کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی قسم کا سیاسی یا انتظامی دباؤ قبول نہ کریں، قصور میں اس سے پہلےبھی ایسےواقعات ہوئےہیں،قصورکےچائلڈ پروٹیکشن سنٹرکوفعال بنائیں گے،اب چونیاں کو بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،چونیاں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمرے لگائے جائیں گے،ایسے واقعات کی روک تھام  اور ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلانے کے لئے موثر قانون سازی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کیس میں متاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، اپنے بچوں کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے اور ہر ممکن اقدام کیا جائے گا،پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو فارغ کریں گے،جنہیں عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان کی دوبارہ پوسٹنگ نہیں ہو گی،ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔صوبائی وزرا راجہ بشارت، ہاشم ڈوگر،سردار آصف نکئی،انصر مجید خان،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔