مردانہ طاقت کے لئے ویزلین استعمال کرنے والا شخص اپنا بڑا نقصان کروا بیٹھا

مردانہ طاقت کے لئے ویزلین استعمال کرنے والا شخص اپنا بڑا نقصان کروا بیٹھا
مردانہ طاقت کے لئے ویزلین استعمال کرنے والا شخص اپنا بڑا نقصان کروا بیٹھا

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ساﺅتھ پیسفک آئی لینڈز کے رہائشی ایک شخص کو اپنی مردانگی میں اضافے کی خواہش ایسی مہنگی پڑی کہ سن کر کوئی مرد ایسا خیال بھی دل میں لانے سے ڈرے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کو علاج کے لیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی لایا گیا ہے جس کے متعلق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس نے اپنے عضو مخصوصہ کا سائز بڑھانے کے لیے انجیکشن کے ذریعے اس میں ’ویزلین پٹرولیم جیلی‘ داخل کر دی تھی اور اس سے اس کے عضو کے خلیے مر گئے اور عضو گل سڑ گیا۔

سڈنی کے سینٹ ونسینٹس ہسپتال میں اس شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عامر امین نے یورالوجی کیس رپورٹس نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عضو میں ویزلین داخل کرنے سے اس شخص کوگینگرین (gangrene)نامی عارضہ لاحق ہو گیا۔ اس عارضے میں خون کی فراہمی بند ہونے یا دیگر کسی وجہ کی بنا پر کسی عضو کے خلیے مر جاتے ہیں ، عضو مردہ ہو کر گلنے سڑنے لگتا ہے اور بسااوقات اس کی شکل میں بگاڑ آ جاتا ہے۔ یہ مرض ایک گوشت خور کیڑے یا وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس سے انسان کی زندگی کو بھی خطرہ درپیش ہوتا ہے کیونکہ یہ کیڑا انسان کے باقی اعضاءکی طرف بھی پھیلتا چلا جاتا ہے اور ایک کے بعد دوسرا عضو گلنے سڑنے لگتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...