”وزیر اعظم کے دوٹوک موقف سے عالمی سطح پر ہمارا امیج بہتر ہوگا “، ارشاد بھٹی کا دعویٰ

”وزیر اعظم کے دوٹوک موقف سے عالمی سطح پر ہمارا امیج بہتر ہوگا “، ارشاد بھٹی ...
”وزیر اعظم کے دوٹوک موقف سے عالمی سطح پر ہمارا امیج بہتر ہوگا “، ارشاد بھٹی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے دوٹوک موقف سے ہمارا عالمی سطح پر امیج بہتر ہوگا ، یہ جنگ کشمیریوں کی اپنی جنگ ہے اور وہ تین نسلوں سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دوٹوک موقف سے ہمارا عالمی سطح پر امیج بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کشمیریوں کی اپنی جنگ ہے اور وہ تین نسلوں سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں، اس وقت حریت کانفرنس اور کشمیری سیاسی لیڈر ایک پیج پر ہیں اور بھارت خوفزدہ ہوکر ڈرامے کررہاہے کہ پاکستان نے دو بندے بھجوا دیئے اور وہاں ایک بنکر تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں پاکستان کے وزیر اعظم کادوٹوک موقف واضح کرتاہے کہ پاکستان سے کشمیر میں کوئی بندوقیں اٹھا کے نہیں جائے گا لیکن جب پاکستان کشمیریوں کے لئے لڑے گا تو پھر ہم سب لڑیں گے مگر اس سے قبل وزیر اعظم کا یہ بیان بہت اچھا ہے کہ جومقبوضہ کشمیر میں لڑنے کیلئے جائے گاوہ پاکستان اور کشمیریوں کادشمن ہوگا ۔ اس بیان سے عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام گیاہے ۔

مزید : قومی


loading...