عمران خان اپوزیشن کو کنٹینر اور روٹی دینے کا وعدہ پورا کر یں،نیب پگڑیاں اچھالنے کی بجائے ثبوت پیش کرے:قمر زمان کائرہ

عمران خان اپوزیشن کو کنٹینر اور روٹی دینے کا وعدہ پورا کر یں،نیب پگڑیاں ...
عمران خان اپوزیشن کو کنٹینر اور روٹی دینے کا وعدہ پورا کر یں،نیب پگڑیاں اچھالنے کی بجائے ثبوت پیش کرے:قمر زمان کائرہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو کنٹینر اور روٹی دینے کا کہتے رہے اب وعدہ پورا کر یں,نیب کو صرف گرفتاریاں ہی نہیں بلکہ ثبوت بھی پیش کرنے چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی سمجھایا کہ آپ احتجاج کریں لیکن دھرنا نہ دیں اور نہ کسی شہر کو جام کریں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اس قسم کے احتجاج کو اگر طاقت سے روکنے کی کوشش کی جائے تو دیگر شہروں میں بھی انارکی پھیلتی ہے، اس وقت بھی یہی ہونے کا امکان ہے کیوںکہ لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں اور جب عوام اٹھ کھڑے ہوں اور قیادت نہ ہو تو انارکی ہوجاتی ہے،خدا کے لیے اس کو روکیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ کنٹینر اور روٹی دیں گے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریں۔ نیب کی گرفتاریوں سے متعلق قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آج تک کسی سیاستدان پر بد عنوانی ثابت نہیں ہوئی ،اگر آپ کو ثبوت نہیں ملتے تو پگڑیاں بھی مت اچھالیں، کیس کو عدالت میں لے جائیں ثابت ہوگیا تو سزا دیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...