نیب نے 22 ماہ میں 600 ریفرنس دائر کیے، اب تک کتنی رقم وصول ہوچکی ہے؟ جسٹس جاوید اقبال کا بڑا انکشاف

نیب نے 22 ماہ میں 600 ریفرنس دائر کیے، اب تک کتنی رقم وصول ہوچکی ہے؟ جسٹس جاوید ...
نیب نے 22 ماہ میں 600 ریفرنس دائر کیے، اب تک کتنی رقم وصول ہوچکی ہے؟ جسٹس جاوید اقبال کا بڑا انکشاف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ کے دوران کرپشن کے 600 ریفرنسز دائر کیے جبکہ 71 ارب روپے کی وصولی کرکے قومی خزانے میں رقم جمع کرائی۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے رواں سال دوگنا شکایات، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹایا ہے۔ نیب میگا کرپشن کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ قومی و عالمی سطح پر معتبر اداروں نے نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے اور گیلانی و گیلپ سروے میں 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید : قومی


loading...