نئے پاکستان میں دوسروں کے آڈٹ کرنے والوں کا اپنا بھی آڈٹ ہوگا

نئے پاکستان میں دوسروں کے آڈٹ کرنے والوں کا اپنا بھی آڈٹ ہوگا
نئے پاکستان میں دوسروں کے آڈٹ کرنے والوں کا اپنا بھی آڈٹ ہوگا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے پاکستان میں دوسروں کے آڈٹ کرنے والوں کا بھی اپنا آڈٹ ہوگا، حکومت کے مانیٹرنگ ادارے کے آڈٹ کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی ’’سٹی فورٹی ٹو‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ سابق دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی ایم اینڈ ای کے نام سے ادارہ بنایا گیا، جسے پی اینڈ ڈی بورڈ کے ماتحت رکھا گیا، ادارے کو سالانہ کروڑوں روپے مالیت کا بجٹ بھی فراہم کیا گیا، اب اس ادارے کے مالی سال 19-2018 کے اسپیل آڈٹ کے لیے مکمل ریکارڈ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ڈی جی ایم اینڈ ای کے مالی 19-2018 کا آڈٹ کر یگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...