”بھارت میں جو ہورہاہے ہونے دیاجائے “،تجزیہ کا ر مظہر عباس کا مشورہ

”بھارت میں جو ہورہاہے ہونے دیاجائے “،تجزیہ کا ر مظہر عباس کا مشورہ
”بھارت میں جو ہورہاہے ہونے دیاجائے “،تجزیہ کا ر مظہر عباس کا مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت میں جوہورہاہے ، اس کوہونے دیں ، دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کار ڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر ہم بدلتے ہوئے ریاستی بیانیے تودیکھیں تو وزیراعظم کا بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کاحصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر 2013میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن شروع نہ ہوتا تو یہ صوتحال اور بگڑ جاتی ، کشمیری اپنی آزادی کی لڑائی جیتیں گے لیکن ہمارارول کشمیریوں کی تحریک میں یہ ہے کہ ہم کو یہاں سے مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جوہورہاہے ، اس کوہونے دیں ، ہمیں سرینگر میں کانگریسی رہنماﺅں کے دوروں پر بیانات نہیں دینے چاہئے ، دنیا میں کشمیریوں کے حق میں جو آوازیں اٹھ رہی ہیں ، وہ اور مضبوط ہونگی اگر عمران خان کے بیان کے مطابق ہم اپنی حکمت عملی جاری رکھیں گے ۔

مزید : قومی


loading...