” اس صحافی نے مجھے بہت تنگ کیا ہے، آپ میڈیا کو سزا دیں“ کابینہ کے اجلاس میں اعظم سواتی نے عمران خان کو شکایت لگادی

” اس صحافی نے مجھے بہت تنگ کیا ہے، آپ میڈیا کو سزا دیں“ کابینہ کے اجلاس میں ...
” اس صحافی نے مجھے بہت تنگ کیا ہے، آپ میڈیا کو سزا دیں“ کابینہ کے اجلاس میں اعظم سواتی نے عمران خان کو شکایت لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اعظم سواتی نے وزیر اعظم کو ان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کی شکایت لگائی ہے۔
نجی ٹی وی آپ نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی سب سے زیادہ غصے میں تھے اور انہوں نے میڈیا کو خوب سنائیں اور کہا کہ میڈیا بہت غلط ہے۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر ا عظم کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کا نام لیا اور کہا کہ میں بہت ہی قابل عزت انسان ہوں لیکن حفیظ اللہ نیازی نے میری بے عزتی کی ہے اور مجھ پر غلط الزام لگایا ہے۔
رﺅف کلاسرا نے بتایا کہ اعظم سواتی نے اجلاس کے دوران وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کو سزا دی جائے ، میں نے پیمرا میں بھی شکایت کی ہوئی ہے لیکن میرے کیس پر مزید کارروائی نہیں کی گئی۔
سینئر صحافی نے کہا کہ اعظم سواتی اس حفیظ اللہ نیازی کی شکایت لگا رہے ہیں جو عمران خان کے ساتھ اس وقت کھڑا تھا جب خیبر پختونخوا میں اعظم سواتی ایک ملین ڈالر کی کرپشن میں مصروف تھا۔ اعظم سواتی کے پانچ بڑے کرپشن سکینڈلز ہیں جو جے آئی ٹی سامنے لے کر آئی ہے، لیکن ایسے لوگوں کے بارے میں بات کی جائے تو ان کی عزت خراب ہوتی ہے، میرا سوال ہے کہ پیمرا ایسے لوگوں کے کیسز کیسے قبول کرسکتا ہے؟