نیب سکھر میں خورشید شاہ کا سیل تیار ،انہیں کیا سہولیات دی گئیں ؟بڑی خبر آگئی

نیب سکھر میں خورشید شاہ کا سیل تیار ،انہیں کیا سہولیات دی گئیں ؟بڑی خبر آگئی
نیب سکھر میں خورشید شاہ کا سیل تیار ،انہیں کیا سہولیات دی گئیں ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب آفس سکھر میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے لیے علیحدہ سیل تیار کرلیا گیاہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو عارضی طور پر سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خورشید شاہ کے سیل میں اٹیچ باتھ بھی بنا یا گیا ہےجبکہ انہیں ائیرکنڈیشنر کی بھی سہولت دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ان کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے نیب آفس میں موجود رکھا جائے گا اورخصوصی ایمبولینس نیب آفس میں موجود رہے گی۔یہی نہیں بلکہ انکی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو  آن کال بھی رکھا گیاہے۔

مزید :

قومی -