لاہور سے تین بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، اغوا کار کون تھا اور بچے کہاں سے اٹھائے؟ والدین کیلئے تشویشناک خبر آگئی

لاہور سے تین بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، اغوا کار کون تھا اور بچے ...
لاہور سے تین بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، اغوا کار کون تھا اور بچے کہاں سے اٹھائے؟ والدین کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے لاہور سے تین بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈولفن پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ سے رکشہ ڈرائیور حفیظ نے تین بچوں کو زبردستی اپنے رکشے میں بٹھایا اور چلا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کارروائی کا آغاز کیا اور چیکنگ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے ڈولفن ٹیم نے رکشہ کو سعدی پارک کے قریب روک لیا۔

تلاشی لینے پر بچوں نے رکشہ ڈرائیور کو پہچاننے سے انکار کردیا جس پر اہلکاروں نے بچوں کے اہلخانہ کو موقع پر بلوالیا گیا۔ حکام کاکہنا ہے کہ تینوں بچوں کے اہلخانہ نے رکشہ ڈرائیور حفیظ کو مشکوک قرار دے دیا جس کے بعد اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...