ملک بھرمیں’’یوم ندائے کشمیر‘‘منایا گیا ،وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مؤقف واضح اوردوٹوک انداز میں پیش کریں:زاہد محمود قاسمی

ملک بھرمیں’’یوم ندائے کشمیر‘‘منایا گیا ،وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر ...
ملک بھرمیں’’یوم ندائے کشمیر‘‘منایا گیا ،وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مؤقف واضح اوردوٹوک انداز میں پیش کریں:زاہد محمود قاسمی

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مؤقف واضح اوردوٹوک انداز میں پیش کریں،پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کیلئےافواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی علماء کونسلکی اپیل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں’’یوم ندائے کشمیر‘‘ منایا گیا,علما نے جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں،پاک افغان بارڈر پر بارودی مواد دھماکے کی شدید مذمت کی گئی اوردھماکے میں شہید ہونے والے میجر اور پاک فوج کے سپاہی کیلئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔جمعہ کے اجتماعات میں عوام نے کشمیرکی آزادی کیلئے ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کیا ۔مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول میں’’یوم ندائے کشمیر ‘‘ کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ عالمی دنیاکاامن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کا حل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ، عالمی برادی بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکا جاسکے اور وہاں کے لوگوں کو جینے کا حق مل سکے.

مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا محمدشاہ نواز فاروقی (گوجرانوالہ)، وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء( کمالیہ)،پیر جی خالد محمود قاسمی ، مولانا یار محمد عابد (بہاولپور)،حافظ شعیب الرحمن قاسمی (لاہور)، حافظ محمد شعبان صدیقی (دیپالپور) ، مولانا عبد المنان عثمانی( اوکاڑہ)،مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا محمد امجد،مفتی حفظ الرحمن بنوری (فیصل آباد) ،مولانا خالد محمود سرفرازی( وزیر آباد)، مولانا سمیع اللہ حسینی ( راولپنڈی)، مولانا محمد مشتاق لاہوری (لاہور)،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا رسال الدین آزاد( قصور) ،مولانا ثناء اللہ فاروقی( رحیم یار خان)، مولانا عثمان طارق (جھنگ)،مولانا ابوسفیان حنفی( بورے والا)،حافظ مقبول احمد (چنیوٹ)،مولانا عمر قاسمی ، قاری عصمت اللہ (فیصل آباد)،مولانا سید آصف شاہ بخاری نے ملتان میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قیادتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرے کا باعث بننے والے دہشت گرد مودی سرکار کے جنونی ہاتھ روکنے کیلئے مؤثر حکمت عملی طے کریں،کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرکے بے گناہ کشمیریوں کو رہا کرے اور کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے ۔جمعہ کے اجتماعات میں منظور کی گئی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فی الفور کرفیوختم کرے،عالمی دنیا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کرادار کرے،بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں،بھارت کواقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کاپابند بنایاجائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...