ن لیگ نے آزادی مارچ کے حوالے سے 3نکات کااعلان کردیا

ن لیگ نے آزادی مارچ کے حوالے سے 3نکات کااعلان کردیا
ن لیگ نے آزادی مارچ کے حوالے سے 3نکات کااعلان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے رہنمااحسن اقبال نے کہاہے کہ 30ستمبر کون لیگ آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ، ہم ایک قومی ایجنڈے پر جائیں گے جس کے تین نقطے ہونگے جن میں ایک آئین کی بالادستی ، دوسرا حکومت کاخاتمہ اور تیسرانئے الیکشن کا انعقاد ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 45دن ہوگئے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کسی ایک ملک کا دورہ بھی نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ30ستمبر کون لیگ آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ، تمام سیاسی جماعتوں میں یہ بات طے ہے کہ ہم نے ایک کامن ایجنڈا طے کرنا ہے ، ہم ایک قومی ایجنڈے پر جائیں گے جس کے تین نقطے ہونگے جن میں ایک آئین کی بالادستی ، حکومت کاخاتمہ اورنئے الیکشن کا انعقاد تاکہ نئی حکومت آئے اورملک کو درست ڈگر پر ڈالے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہہ دیاہے کہ وہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں سے تین نکات پر تعاون چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حکومت مزید ایک سال رہ گئی تو اس بات کا خطرہ ہے کہ کوئی پاکستان میں حکومت لینے کیلئے تیار نہیں ہوگا ۔مسلم لیگ ن آزادی مارچ سے تین شرائط کیلئے تعاون کرے گی ۔

مزید : قومی


loading...