مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے،جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا: وقار یونس

مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے،جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں ...
مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے،جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا: وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، ہمارا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لے کر جانا ہے،کوشش کروں گا کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہتر پرفارم کرے اور اوپر جائے، سرفراز احمد تجربہ کار ہیں، ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، کپتان کون ہوگا ؟فیصلہ کرنا چیئرمین کا کام ہے،عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھنے کا کبھی نہیں کہا،نوجوان بولرز میں بہت ٹیلنٹ ہے، نسیم شاہ بھی باصلاحیت ہے اور محمد حسنین بھی ان بولرز میں شامل ہے جو جلد ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورے والہ ایکسپریس وقار یونس  نے کہا کہ سری لنکن ٹیم آرہی ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے کہ اسی طرح پاکستان کے میدان آباد ہوں گے، سری لنکن ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں کسی بھی ٹیم کوکمزور یا ریلو کٹا نہیں کہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب نئے سرے سے آغاز ہو رہا ہے، ہیڈ کوچ کے انڈر ہی سب کام کرتے ہیں، مجھے اپنا رول پتہ ہے،ہم مل کر کام کریں گے،یہ نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پاکستان ٹیم سے دور رکھا جائے، ماضی میں کچھ غلط فہمیاں پھیلائی گئی تھیں، ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلنا پڑتا ہے،ہیڈ کوچ کے ماتحت ہی سب کام کرتے ہیں، مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے، کوشش ہو گی موجودہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو جتنی ہو سکے سپورٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران باؤلرز محنت کر رہے ہیں، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں نئی چیزیں ہوئی ہیں، ہم سب کا مقصد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کے لیے لگائے کیمپ کے دوران فٹنس کو بہتر کیا جا رہا ہے، باؤلرز بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، یہ کسی کی ٹیم نہیں پاکستان کی ٹیم ہے،میری کوشش ہے کہ سب کی مدد کروں، کمنٹری تو ہوتی رہتی ہے پھر کر لیں گے۔

مزید :

کھیل -