”وزیر اعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کرکے دکھائیں“، تجزیہ کار ایاز امیر کاعمران خان کوچیلنج

”وزیر اعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کرکے دکھائیں“، تجزیہ کار ایاز امیر کاعمران ...
”وزیر اعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کرکے دکھائیں“، تجزیہ کار ایاز امیر کاعمران خان کوچیلنج

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو آصف زرداری وغیر ہ ،اگر ان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ان کوسیاست سے نکال باہر کریں ، یہ کیا احتساب احتساب کیا جارہاہے ؟

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ اس وقت نئے نظام کی گاڑی کے پہیے چھوٹے اوربڑے ہیں اور جس طرح احتساب کا عمل ہونا چاہئے ، وہ نہیں ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل تیزہے اور احتساب کے چیئر مین کوسلام پیش کرنا چاہئے کہ آپ ٹھیک کررہے ہیں لیکن باقی تمام محاذوں پر کام ٹھپ ہے ۔علی زیدی جو بحری امور کے وزیر ہیں اوران کی کفایت شعاری یہ ہے کہ وہ کسی کے ہاں رہتے ہیں اور جس کے ہاں رہتے ہیں ، اس کو پشاور میٹرو کا ٹھیکہ مل رہا ہے اورچین کے دورے پربھی اس کولے جایا جارہاہے ۔ 

ان کا کہناتھا کہ وقت بے وقت خان اعظم کی ایک ہی راگنی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے لیکن خان صاحب کو ڈنڈ بیٹھکوں سے آگے بھی چلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اخباریں آپ پڑھ لیں ، آپ کو کوئی کارکردگی نظر نہیں آئے گی اور دل کرتاہے کہ انسان سرپکڑ لے ۔ان کا کہناتھا کہ بری حکومت کیلئے بہانے نہیں ہونے چاہئے ، وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں وہی تقریر کرتے ہیں، ملائشیاجاتے ہیں تو وہی تقریر اور امریکہ جاتے ہیں تو وہی تقریر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمت ہے تو آصف زرداری وغیر ہ، اگر ان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ان کوسیاست سے نکال باہر کریں ، یہ کیا احتساب احتساب کیا جارہاہے؟

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...