نیب کی ریکوری میں بتایا جائے کہ سیاستدانوں کا حصہ کتنا ہے ؟ سلمان غنی کی تجویز

نیب کی ریکوری میں بتایا جائے کہ سیاستدانوں کا حصہ کتنا ہے ؟ سلمان غنی کی ...
نیب کی ریکوری میں بتایا جائے کہ سیاستدانوں کا حصہ کتنا ہے ؟ سلمان غنی کی تجویز

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نیب نے جو 71ارب روپے ریکور کئے ہیں اس میں یہ بات سامنے لائی جائے کہ ان میں سے کتنے ارب روپیہ سیاستدانوں سے نکلا ہے؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ احتساب کا عمل نہیں رکنا چاہئے ، سرکاری ملازمین کے گھروں سے اربوں روپے نکل رہے ہیں جبکہ بات زیادہ سیاستدانوں کے بارے میں کی جاتی ہے ، خورشید شاہ کوپکڑاہے اور اب مراد علی شاہ کی بات ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام طبقات میں یہ بات ہورہی ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیاجارہاہے تو یہ تاثر کس نے قائم کیا ہے؟

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ عوام کو لوگوں سے نوکریوں کی امید تھی ، اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟ سب نے یہ بات کی ہے کہ احتساب کا سلسلہ آگے بھی چلناچاہئے ، نیب نے جو 71ارب روپے ریکور کئے ہیں اس میں یہ بات سامنے لائی جائے کہ ان میں سے کتنے ارب روپیہ سیاستدانوں سے نکلا ہے ؟حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خورشید شاہ کو پکڑ لیتی ہے ، ریاستی ڈھانچوں سے جو خزانے نکل رہے ہیں تو یہ سیاستدان تو نہیں ہیں جوسیاستدانوں پر اتنا گند اچھالاجاتاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...