سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کی تفتیش کے طریقہ کار میں کمزوری کی نشاندہی کردی

سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کی تفتیش کے طریقہ کار میں کمزوری کی ...
سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کی تفتیش کے طریقہ کار میں کمزوری کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کے نیب کے تفتیشی افسر ڈیٹا تو اکٹھا کرتے نہیں ہیں ، دباﺅ ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھیں جی آپ پلی بارگین کرلیں تاکہ یہ دکھایا جائے کہ نیب نے اکہتر ارب روپیہ ریکور کیاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ جب ہم اصولی سطح پر بات کرتے ہیں تو پھر تو یہ ٹھیک ہے کہ احتساب ہوناچاہئے لیکن اعتراض اس وقت آتاہے جب ہم اس کو عملی طرح پر ہوتا ہوادیکھتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ نیب کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسر ڈیٹا تو اکٹھا کرتے نہیں ہیں ، دباﺅ ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھیں جی آپ پلی بارگین کرلیں تاکہ یہ دکھایا جائے کہ نیب نے اکہتر ارب روپیہ ریکور کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں کے اثرات حکومت پر منفی پڑ رہے ہیں تو اس کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت اور نیب ملے ہوئے ہیں اور دوسرا یہ کہ ہمارے وزیر اعظم بیان دیتے رہتے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا حالانکہ نیب قوانین میں وزیر اعظم کا کوئی رول ہی نہیں ہے ۔