حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پہلا اختلاف سامنے آگیا ،معروف اینکر پرسن محمد مالک نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں انہوں نے انکشاف کیا آج تک خبریں آرہی تھیں کہ حکومت اور سٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے،بااثر حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے اب یہ بات کب اور کہاں جا کر ختم ہوگی یہ تو وقت ہی بتائےگا۔محمد مالک نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب پر با اثر حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ہیں۔