بھارت میں ناروا سلوک جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کوہرطرح کی مکمل آزادی ہے:اعجاز عالم آگسٹین

بھارت میں ناروا سلوک جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کوہرطرح کی مکمل آزادی ہے:اعجاز ...
بھارت میں ناروا سلوک جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کوہرطرح کی مکمل آزادی ہے:اعجاز عالم آگسٹین

  


نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب اعجازعالم آگسٹین نے کہاہے کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستان ایک ایسا جمہوری ملک ہے جہاں اقلیتوں کوہرطرح کی مکمل آزادی ہے جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیا جا رہا ہےجسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،بھارت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے سنگ کھڑی ہے۔

 نارووال میں ایک روزہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹین نے کہا کہمسیحی برادری اپنے آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے اپنی پاک فوج کے ہمراہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماراگھرہے جبکہ اسکے درودیوارکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ہمیں ذات برادری اورمذہب کی تفریق سے ہٹ کرصرف پاکستانی سوچ کواپناناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے پرکھوں نے اپنی جانوں کے نذرانوں سے بنایاہے اورہم سب پر فرض ہے کہ اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان تک نثار کر دیں۔انہوں نے دعائیہ تقریب کے انعقادپرمنتظمین کوخراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر پاسٹر انور فضل نے پاکستان اور دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی بالخصوص کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اور ملکی سلامتی وترقی کیلئے تمام مسیحی برادری کے سنگ خصوصی دعاء کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /نارووال


loading...