مشیر اطلاعات کا عوام کو مہنگائی سے نہ گبھرانے کا مشورہ

مشیر اطلاعات کا عوام کو مہنگائی سے نہ گبھرانے کا مشورہ
مشیر اطلاعات کا عوام کو مہنگائی سے نہ گبھرانے کا مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مہنگائی ضرور ہے لیکن عوام کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، 72سال کا گند اتنی جلدی صاف نہیں کر سکتے ۔

دنیا نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ یہ نیا اور بدلا ہوا پاکستان ہے ، 72سال کا گند اتنی جلد صاف نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے لیکن عوام کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے سے ہمارے بل منظور نہیں ہوتے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کبھی کہاجاتاہے مجھے کیوں نکالاکبھی کوئی بات کردی جاتی ہے، اب خواتین کو تمام سہولتیں دینے کاوقت آگیاہے۔انہوں نے کہا حکومت خواتین کیلئے آسانی پیداکررہی ہے،پاکستان کا آئین وقانون کچھ لوگوں نے گروی رکھ دیاہے ۔

مزید : قومی


loading...