جرمنی میں زیر علاج چوہدری شجاعت حسین روبصحت ہو گئے ،سابق وزیر اعظم پاکستان واپس کب آ رہے ہیں ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

جرمنی میں زیر علاج چوہدری شجاعت حسین روبصحت ہو گئے ،سابق وزیر اعظم پاکستان ...
جرمنی میں زیر علاج چوہدری شجاعت حسین روبصحت ہو گئے ،سابق وزیر اعظم پاکستان واپس کب آ رہے ہیں ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  


گجرات (مرزا نعیم الرحمان)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین جرمنی میں ایک طویل عرصہ تک زیر علاج رہنے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں،باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے  کہ وہ اگلے ہفتے سوموار کے دن  23 ستمبر کو  لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں گے جبکہ بعدازاں وہ 26 ستمبر کو اپنے والد مرحوم شہید جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی کی برسی میں شرکت کے لیے گجرات آئیں گے۔

چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان آمد پر مسلم لیگ قاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، چودھری شجاعت حسین کے علاج کے موقع پر ان کا پورا خاندان جرمنی میں ہی مقیم رہاجبکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد  نے جرمنی پہنچ کر ان کی عیادت کی جبکہ گجرات ضلع سے بھی کثیر پاکستانی نے جرمن جاکر ان کی خیریت دریافت کی.. یہ امر قابل ذکر ہے کہ روزنامہ پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے بارے میں سب سے پہلے خبر شائع کی جبکہ بعض ناپسندیدہ حلقوں نے منفی پراپیگنڈا کیا ان کی صحت کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کرنے والے 3 شرپسند عناصر کو ایف آئی اے نے پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی وطن واپسی کی خبروں پر گجرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. چوہدری شجاعت حسین کے والد چوہدری ظہور الٰہی شہید کی برسی کے موقع پر ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں  گجرات پہنچیں  گے اور برسی کی  تقریبات میں  شرکت کریں گے ۔ مسلم لیگ قاف کے کارکن بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں گے اور ایک دو روز میں  گجرات کو خیر مقدمی بینروں سے سجانے کا کام بھی شروع  ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گجرات


loading...