پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغان وزارت امور خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل  نے افغان وزارت امور خارجہ کے حالیہ بیان کو غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور تمام متعلقہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سرحد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سرحد پر طور خم پوائنٹ کا چوبیس گھنٹے کے لئے کھل جانا سرحد کے دونوں طرف کے عوام کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے نہایت اہم قدم ہے تاہم ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان امن اور تعاون کے لئے عزم کو گزند پہنچاتے ہیں اور ان سے احتراز برتا جانا چاہئے۔

مزید : قومی


loading...