امریکہ کی سب سے مہنگی جسم فروش لڑکی، سالانہ کتنے پیسے کماتی ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے

امریکہ کی سب سے مہنگی جسم فروش لڑکی، سالانہ کتنے پیسے کماتی ہے؟ جواب اتنا ...
امریکہ کی سب سے مہنگی جسم فروش لڑکی، سالانہ کتنے پیسے کماتی ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست نیواڈا سے تعلق رکھنے والی جسم فروش لڑکی ایلس لٹل کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکہ کی سب سے مہنگی قانونی جسم فروش خاتون ہیں جو سالانہ ایک ملین ڈالر سے زائد رقم کماتی ہیں۔
27 سالہ ایلس لٹل کا تعلق یورپی ملک آئرلینڈ سے ہے تاہم وہ اپنے والدین کے ساتھ 5 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔ ایلس نے جسم فروشی کا کام 2015 میں شروع کیا تھا اور 2017 میں وہ نیو یارک سے مون لائٹ بنی رانچ نامی قحبہ خانے میں منتقل ہوگئیں جو 1955 میں ریاست نیواڈا میں قائم کیا گیا تھا۔
مون لائٹ بنی رانچ میں آنے کے بعد مسلسل 2 سال تک ایلس لٹل امریکہ کی سب سے مصروف جسم فروش خاتون بنی رہیں۔ مئی 2019 میں ہفنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے ایک آرٹیکل میں مذکورہ جسم فروش خاتون نے بتایا کہ اپنے اس قبیح فعل کے عوض وہ سالانہ ایک ملین ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 61 لاکھ روپے) کماتی ہے۔
اپنے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے لٹل نے کہا ان کی خواہش ہے کہ وہ ان تمام مردوں کی مدد کرسکیں جو کنوارے ہیں اور اپنی شرم کے باعث کسی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم نہیں کرپاتے ۔
دسمبر 2018 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ایلس لٹل نے بتایا کہ وہ کس طرح سالانہ ایک ملین ڈالر کی رقم کماتی ہیں۔ ایلس لٹل نے بتایا کہ ان کا ٹارگٹ ہر مہینے 84 ہزار ڈالر کمانا ہوتا ہے اور وہ کسی بھی گاہک سے ایک رات کا 20 ہزار ڈالر وصول کرتی ہیں۔
2017 میں برطانوی اخبار دی سن کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ایلس لٹل نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ کو ان کے جسم فروش ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ بہت ہی روشن خیال ہیں۔ ’ میرے اہلخانہ کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ میں جسم فروشی قانونی فعل ہے ، انہیں پتا ہے کہ جسم فروشی محفوظ ہے اور انہیں پتا ہے کہ میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں اس لیے انہیں میرے جسم فروشی کے کیریئر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -