امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں لگادیں

امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں لگادیں
امریکہ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں لگادیں

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرمپ نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان کردیا ہے ، پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کے پاس کوئی فنڈ نہیں رہیگا ۔

دنیا نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے مرکزی بینک کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیاہے ۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس کوئی فنڈ نہیں رہے گا ۔

ایران کے مرکز ی بینک پر پابندیاں لگانے کے بعد اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ کسی ملک پر لگائی جانیوالی سب سے بڑی پابندی ہے ۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان سعودی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے ردعمل میں کیا گیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...