ملک کی طاقتور شخصیات کے گھر عشائیہ، عمران خان، شہباز شریف، بلاول کی شرکت، ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیز دعویٰ

ملک کی طاقتور شخصیات کے گھر عشائیہ، عمران خان، شہباز شریف، بلاول کی شرکت، ...
ملک کی طاقتور شخصیات کے گھر عشائیہ، عمران خان، شہباز شریف، بلاول کی شرکت، ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی اہم شخصیات کے گھر پر ایک عشائیہ ہوا جس میں وزیر اعظؐم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ان اہم شخصیات نے اپنے گھر پر عشائیہ دیا جنہوں نے دھرنے سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ اس عشائیے میں شاہ محمود قریشی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف ، شیری رحمان اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود شامل تھے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق عشائیے کے آخری حصے میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ طاقتور شخصیات نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال چلنے دیا جائے، اس دوران شہباز شریف خاموش رہے، ان طاقتور شخصیات کا بلاول کے ساتھ رویہ نرم تھا، بلاول بھٹو نے ان کے سامنے طریقے سے حکومت کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -