تین معصوم کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ، پاکستان نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

 تین معصوم کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ، پاکستان نے عدالتی تحقیقات کا ...
 تین معصوم کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ، پاکستان نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔مقامی اخبار'روزنامہ جنگ، کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 25 سالہ امتیاز احمد، 20 سالہ محمد ابرار اور 16سالہ ابرار احمد شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق شہید نوجوان کشمیری راجوڑی سے سیب کے باغات میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔ترجمان نے مزید کہا کہ درندہ صفت بھارتی افواج نے معاملہ چھپانے کے لیے کشمیریوں کو نامعلوم دہشت گرد قرار دیا۔قابض بھارتی افواج نے 18جولائی کو شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

مزید :

قومی -