گلبرگ،ستو کتلہ سمیت مختلف علاقوں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں 3 ڈاکو حسام کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ اور نقدی،90ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔گلبرگ میں ڈاکووں نے آصف کے گھر سے3 لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔گلشن راوی میں ڈاکووں نے حمادکے گھر سے 2لاکھ 85ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے معروف کے گھر گھس کر 3لاکھ 10ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکووں نے سلیمان کے گھر سے 1لاکھ20 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔بادامی باغ میں ڈاکووں نے مبشر کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نولکھا میں ڈاکووں نے احسن سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے زبیر سے 26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے جاوید سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس بی اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں اور داتا دربار۔ نشتر کالونی اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔