میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم نامہ جاری
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کا گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے،عدالتی تحریری حکم کے مطابق عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو جرح کے لیے پیش ہونے کا حکم دیاہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع، صبا حمید اور دیگر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے،گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے الزام پر 100 کروڑ روپے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے،اس کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر کوہوگی۔