آتشزدگی کے3 واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے3 واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں۔9 منزلہ بلڈنگ سمیت آتشزدگی کے3 مختلف  واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا ریسکیو ٹیموں نیتینوں مقامات پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں واقع 9 منزلہ عمارت میں بجلی کی تاروں میں شارٹ سے آگ لگی۔دوسرے واقعہ میں لوہاری گیٹ کے علاقے میں کاغذ کے گودام میں سرکٹ شارٹ سے آگ لگ گئی۔تیسرے وقوعہ میں رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک پرانے ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی۔تینوں مقامات پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

مزید :

علاقائی -