لاہور ٹریفک پولیس کے 5ڈی ایس پیز جونیئر کمانڈ کورس پر روانہ

لاہور ٹریفک پولیس کے 5ڈی ایس پیز جونیئر کمانڈ کورس پر روانہ

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے پانچ ڈی ایس پیز جونئیر کمانڈ کورس پر روانہ ہوگئے، کورس پر روانہ ہونے والوں میں ڈی ایس پی ٹریفک سرکل گلبرگ منیر ہاشمی،  ڈی ایس پی اچھرہ خالد قریشی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان، ڈی ایس پی لائسنسنگ شفیق گجر اور ڈی ایس پی ٹریفک انارکلی سرکل ملک اکرام شامل ہیں، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے خالی سیٹوں پر سنیئر وارڈنز کو سرکل آفیسرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، سنیئر ٹریفک وارڈن عدنان قاسم کو آر آئی لائن سے ڈی ایس پی لائسنسنگ، انسپکٹر مقصود بٹ کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، سنیئر وارڈن سلمان ظہیر کو سرکل آفیسر اچھرہ، انسپکٹر عامر صادق کو سرکل آفیسر شاہدرہ جبکہ سنیئر ٹریفک وارڈن فرخ رئیس کو سرکل انچارج انارکلی تعینات کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -