کرپشن ثابت ہونے پر مرید کے لینڈر ریکارڈ سنٹر کے 41ملازمین معطل،مقدمہ درج

کرپشن ثابت ہونے پر مرید کے لینڈر ریکارڈ سنٹر کے 41ملازمین معطل،مقدمہ درج

  

    لاہور(اپنے نمائندے سے)کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر مرید کے لینڈ ریکارڈ سنٹر   خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈسمیت 14 ملازمین کو معطل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کارروائی کا شکار ہونیوالی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اورسیکرٹری سروسز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔ روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی کے خلاف سنگین شکایات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ سمیت 14 ملازمین کو معطل کردیا جبکہ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے کی بناپر محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ کا بھی اندراج کردیا گیا۔ جس کے بعد خاتون اے ڈی ایل آر نے بھی موجودہ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال سپرا اور سکرٹری سروسز پنجاب کیپٹن ظفر اقبال اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس کے خلاف ہونے ویڈیو پیغامات میں الزامات لگاتے ہوئے باقدعدہ سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز شروع کر رکھا ہے دوسری جانب مختلف واٹس ایپ گروپس میں اے ڈی ایل آر ارم شہزادی کے خلاف بھی درج ہونے والی شکایات کے تمام پیپرز اور ریکارڈ بھی شئیر ہو رہا ہے۔

 زرائع نے یہ بھی آگاہی دی ئے کہ خاتون اے ڈی ایل آر کی جانب سے قبل ازیں ناصرف اپنے کولیگ بلکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے بشتر افسران پر بھی ہراسامنٹ کے الزامات لگائے جاچکے ہیں جب بھی کسی آفسر نے خاتون اے ڈی ایل آر کے خلاف کاروائی کی یا شکایت کی صورت میں نوٹس لیا تو ْاس کے خلاف ہراسامنٹ کے تحت درخواست دیدی گی اس ضمن میں جن سنئیر افسران پر خاتون اے ڈی ایل آر کی جانب سے اب الزام لگایا جارہا ہے ْان کا کہنا ہے کہ قانون اور ضبابطے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گی خاتون اے ڈی ایل آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر الزامات لگانا یا کمپین چلانا ْان کا ذاتی فعل ہے جس کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا ہم قانون ضبابطے سے ہٹ کا کوئی کام نہیں کریں گے جبکہ دوسری جانب خاتون اے ڈی ایل آر نے بھی ان افسران کے زیادہ سے زیادہ کمپین چلانے کا عندیہ دیا ہے

مزید :

علاقائی -