رواں سال نامکمل کاغذات پر1352گاڑیاں بند کی گئیں 

 رواں سال نامکمل کاغذات پر1352گاڑیاں بند کی گئیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) رواں سال کے دوران چیک پوسٹوں پر 05لاکھ 77ہزار سے زائد گاڑیوں اور 02لاکھ88ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 59گاڑیوں، 1352موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔چیک پوسٹوں پر 10لاکھ 93ہزار سے زائد افراد کے کوائف کی بھی پڑتال کی گئی جبکہ کوائف نامکمل ہو نے پر 5524افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوران چیکنگ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ اسلحہ کے72 اور منشیات برآمدگی پر 17مقدمات بھی درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے60پسٹلز، 01کلاشنکوف، 09رائفلز،03پمپ ایکشن، 591گولیاں اور 390کارتوس،14کلو گرام سے زائد چرس، 354گرام آئس، 60گرام ہیروئن اور 71لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ای پولیس ایپ کے ذریعے 306اشتہاری مجرمان جبکہ 286عدالتی مفروران حراست میں لئے گئے۔چوری کی 02 کاریں اور06موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔جعلی نمبر پلیٹ کے32،سبز نمبر پلیٹ 08،آتش بازی 04 اورپتنگ بازی ایکٹ کے 34مقدمات بھی درج کئے گئے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و کارجی راستوں پر قائم شیک پوسٹوں  پر شہریوں سے بداخلاقی،کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔ شکایت درست ثابت ہونے پر سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -