مصطفی آباد، پولیس کی کارروائی،4منشیات فروش گرفتار

   مصطفی آباد، پولیس کی کارروائی،4منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار بدنام زمانہ منشیات فروش کوگرفتار کرلیا، تین کلو افیون، دو کلو چھ سو گرام چرس، 80لیٹر شراب بر آمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔ قصور کی طرف جانے والے موٹر سائیکل سوار منشیات فروش علی رضا بھٹی کو بھلو کے قریب گرفتار کرکے دو کلو چھ سو گرام چرس بر آمد کی گئی، بھولیکی قبرستان کے قریب سے سوزوکی کار سوارقصور کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش محمدعمران عرف کالی کے قبضہ سے تین کلو افیون بر آمد، گرین کوٹ بائی پاس روڈ پر ناکہ لگا کر پولیس نے بھلو کے رہائشی منشیات فروش بابر مسیح کو گرفتار کرلیا
کرکے اس کے قبضہ سے 50لیٹر دیسی شراب بر آمد کرلی جبکہ بھلو سٹاپ سے منشیات فروش محمد اکرم قریشی کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر اکبر غنی، سب انسپکٹر راؤ دلشاد خان، اے ایس آئی محمد اشرف، اے ایس آئی محمد سلیم کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج، ایس ایچ او محمد آصف جاوید خاں نے کہا کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے، اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے، علاقہ کو منشیات فروشی کی لعنت کو ختم کرنا میرا مشن ہے، اپنے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے شریف شہری پولیس کا ساتھ دیں اپنے ارد گرد نظر رکہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر پولیس کو اطلاع دیں، ہم فوری کاروائی کریں گے۔ 

مزید :

علاقائی -