سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں 12روزتوسیع

  سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں 12روزتوسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے سابق چیف انجینئر ملزم اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو  2 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ کیا گیافیصلہ سنایاہے،کیس کیس سماعت شروع ہوئی تونیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت کوبتایا کہ ملزم اسرارسعید پر ایل او ایس فیروزپور روڑ تا ملتان روڈ توسیعی منصوبہ میں مبینہ طور پرکروڑوں روپے کے مالی غبن کے الزامات عائد ہیں،ملزم کے خلاف مزید تفتیش درکار ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا جائے،ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ قانون کے مطابق گند نالہ کی تعمیر کاٹھیکہ دیا،یہ ٹھیکہ اعلیٰ اتھارٹی کی منظوری سے دیا گیا، درخواست گزار کا الزامات سے کوئی تعلق نہیں،اسے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا جو بعد میں عدالت نے سنا تے ہوئے ملزم کو 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -