رائیونڈ روڈ،بھوبتیاں چوک کے قریب ٹرالی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز رفتار بائیس ویلر ٹرالر بے قابو ہو کرموٹر سائیکل سواروں کو کچل گیا۔ جاں ہونے والوں کی شناخت اعجاز اور ندیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا۔