گکھڑ منڈی،شراب کی چالو بھٹی  پرچھاپہ،ایک ملزم گرفتار

گکھڑ منڈی،شراب کی چالو بھٹی  پرچھاپہ،ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) تھانہ کینٹ کی پولیس چوکی ٹھٹھہ داد کے انچارج اے ایس آئی عنصر جاوید وڑائچ کا شراب کشید کرنے والی بٹھی پر چھاپہ ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار۔ پولیس نے مخبری ہونے پر سوئیاں گاؤں کے رہائشی عمران عرف عمرانو کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا جہاں عمران عرف عمرانو اپنے ساتھی بشارت علی گجر سکنہ بٹرانوالی کے ہمراہ دیسی شراب کشید کررہا تھا ایک ملزم بشارت علی کو موقع پر گرفتار کرکے شراب کشید کرنے والی بٹھی کے آلات 50لیٹر لاہن، 20لیٹر تیار دیسی شراب قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ملزم عمران عرف عمرانو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -