جعلسازی سے لاکھوں روپے کی زمین ہتھیانے والا ملزم گرفتار
لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلسازی سے لاکھوں روپے کی زمین ہتھیانے والے ملزم کوگرفتارلیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ سیال نے سب رجسٹرار آفس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پلاٹ کی جعلی اٹارنی پاور تیار کی،جوہر ٹاؤن کی پرائم لوکیشن پر واقع 3 کنال 7 مرلے پلاٹ کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے،ڈائریکٹر لاہور ریجن اے احمر سہیل کیفی کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل نے ملزم کو گرفتار کیاہے،تفتیش کے بعد ملزم کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔