نہری پانی چوری کرنیوالے475 افراد کیخلاف مقدمات درج

 نہری پانی چوری کرنیوالے475 افراد کیخلاف مقدمات درج

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) پانی چوروں کے خلاف محکمہ انہار متحرک 475 نہری پانی چوری کرنے والے زمینداروں کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی ہدائت پر محکمہ انہار کے ایس ڈی اوز نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ نوشہرہ ورکاں میں 263 تھانہ کوٹ لدھا میں 2 اور تھانہ تتلے عالیٰ میں 210 پانی چور زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیل کے زمینداروں تک ہر صورت نہری پانی پہنچایا جائے گا پانی چور قومی مجرم ہے جو کسی رعائت کا مستحق نہیں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے۔  

مزید :

علاقائی -