مضرصحت کھانا کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر

  مضرصحت کھانا کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) حافظ آباد میں دو مختلف مقامات پر مضر صحت کھانا کھانے سے 15افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پہلے واقعہ میں نواحی گاؤں کولو روڈ پر پھلروان پیٹرولیم کے قریب مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ افرادمسرت بی بی، عدنان، فاطمہ، رابعہ رانی، عباس بے ہوش ہوگئے۔دوسرا واقعہ میں محلہ حسین پورہ    کے بشارت علی کے اہلخانہ نے بازار سے گوشت خریدکرگھرمیں کھانا پکایا تو کھانا کھاتے ہی 10افراد  بشارت علی، حیدر علی،یاسر علی وغیرہ کی حالت غیر ہوگئی۔ تمام افراد کو ریسکیو کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -