لاہور کے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات 

لاہور کے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔پولیس لائنز سے انسپکٹرجاوید اقبال ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی، پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد علی ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ،پولیس لائنزسے انسپکٹر محمد اکمل ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی،پولیس لائنز سے سب اسپکٹر محمد ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ،انچارج پولیس چوکی صوئے آصل سب انسپکٹر سہیل افتخار ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن،انچارج پولیس چوکی ایف سی کالج سب انسپکٹر محمد اسلام ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ انسپکٹر محمد شعیب خان ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر عامر شہزاد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تمام افسران کونئے مقام تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -