فیروز والہ،ملزمان دو لڑکیوں کے ساتھ بد اخلاقی کر کے فرار

فیروز والہ،ملزمان دو لڑکیوں کے ساتھ بد اخلاقی کر کے فرار

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) اوباش نوجوان نے گن پوائنٹ پر دوشیزہ اور دو نوجوانوں نے محنت کش کی نو عمر بیٹی کے ساتھ بد اخلاقی کر ڈالی۔بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ تھانہ فیروز والہ کے علاقہ رحمان گارڈن میں نوجوان عطائے حیدر نے گن پوائنٹ پر محنت کش کی جوان سالہ بیٹی جوشیزہ (ت) کے ساتھ بد اخلاقی کر ڈالی ۔تھانہ بھیکی کے علاقہ میں اوباش نوجوان عمیر نے ساتھی کی مدد سے مہمان آئی ہوئی نوعمر لڑکی (ر) کے ساتھ بد اخلاقی کر ڈالی ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔شاہدرہ میں اوباش نوجوان نے نو عمر لڑکے ساتھ بد اخلاقی کرنے کی کوشش کی لڑکے کے شور پر ملزم فرار ہو گیا شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم رحیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -