کرکٹ ٹیم جلد خامیاں دور کر لے گی: مصباح الحق 

    کرکٹ ٹیم جلد خامیاں دور کر لے گی: مصباح الحق 

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن نہیں ہے دورہ انگلینڈ میں مجموعی طور پر ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا قسمت کا بھی کھیل میں بہت ہاتھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹیم خامیاں دور کرلے گی ہیڈ کوچ نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے دورہ پر آرہی ہے جو بہت خوش آئند بات ہے پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور امید ہے کہ زمبابوے کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترے گی مہمان ٹیم آسان حریف نہیں ہے کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی ہر ٹیم کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہوتی ہے.

 مصباح نے کہا ٹیم کی بہترین کوچنگ میری ترجیح ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -