کرکٹ ٹیم ہیرو،قوم کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے، ثناء 

  کرکٹ ٹیم ہیرو،قوم کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے، ثناء 

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز ہمارے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ایسے حالات میں ٹیم نے انگلینڈ کادورہ کیا جس کو پوری دنیا نے سراہا ہے ثناء میر نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے ملک کا سفیر ہوتے ہیں اور ان کی ملک کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

 سرفراز پر ہونے والی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ایسی تنقید پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہر کھلاڑی کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کرے ٹیم نے بھی بھرپو ر کوشش کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -