عالمی روپ سکیپنگ چیمپئن شپ آئندہ سال ہوگی

        عالمی روپ سکیپنگ چیمپئن شپ آئندہ سال ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ آئندہ برس 28 جولائی سے 7 اگست تک امریکہ میں ہوگی۔ گذشتہ روز  پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پانچ ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں۔ور دنیا بھر کے کھیلوں کے میدان ویران ہوکر رہ گئے تھے، جس کے باعث قومی روپ سکیپنگ چمپئن شپ منعقد نہ ہوکی۔
 اب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں اور دسمبر یا آئندہ برس جنوری میں قومی روپ سکیپنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا چناؤ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائیگا۔